راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی پولیس نے 9 مئی کے حوالے سے درج مقدمات کے نامکمل چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں جمع کروا دیئے.
عمران خان، شاہ محمود ، وزیر اعلیٰ KP،سابق وفاقی، صوبائی وزراء اراکین اسمبلی سمیت 500ملزمان نامزد، تھانہ آر اے بازار، سول لائن، مورگاہ، وارث خان، سٹی، کینٹ، ریس کورس، نیوٹاؤن، صادق آباد، صدر واہ کینٹ اور حضرو کے علاوہ تھانہ ٹیکسلا میں درج تین مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی کے علاوہ خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وصوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی شیریں مزاری، غلام سرور خان، مراد سعید، مسرت جمشید چیمہ، شبلی فراز، شہباز گل، راجہ بشارت، شیخ رشید، راجہ راشد حفیظ، اعجاز خان جازی، سیمابیہ طاہر، عمر تنویر بٹ، صداقت عباسی، کرنل (ر) اجمل صابر، شیخ راشد شفیق اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی یونین کے تین عہدیداروں سمیت پانچ سو کے لگ بھگ ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ بڑی تعداد میں نامعلوم ملزمان بھی ان مقدمات کا حصہ ہیں۔