• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا جمعہ کی نماز کے لیے جو دوسری اذان دی جاتی ہے ، اس کا جواب دینا بھی لازم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ جب امام خطبہ دینے کے لیے منبر پر آئے تو اس وقت سے لے کر نماز کے ختم ہونے تک نماز اور کسی قسم کی باتیں دنیوی ہوں یا دینی اور اذکار کرنا ممنوع ہے، اس لیے جمعہ کے دن دوسری اذان جو امام کے سامنے کھڑے ہو کر دی جاتی ہے، اس کا جواب زبان سے نہیں دیا جائے گا، ہاں دل ہی دل میں جواب دینے اور دعا مانگنے میں مضائقہ نہیں۔