لاہور( این این آئی)ا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی 27مخصوص نشستیں معطل کر دیں۔ اپوزیشن نے ڈیسک بجا کر اسپیکر کی رولنگ کا خیر مقدم کیامسلم لیگ (ن) کے 23 ارکان معطل ہوئے ،پیپلز پارٹی 2، (ق) لیگ ،استحکام پاکستان پارٹی ایک ،ایک رکن سے محروم ہوئیں۔ چیئر نے اپوزیشن کے رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر درست قرار دیتے ہوئے ایوان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا اور حکومتی اتحاد کو ملنے والی اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں ۔سنی اتحاد کونسل نے ڈیسک بجا کر اسپیکر کی رولنگ کا خیر مقدم کیا۔ اسپیکر کے فیصلے کے بعد226 ارکان کے ساتھ اسمبلی کے ایوان میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے 23 ارکان معطل ہوئے ۔