• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس‘ بانی پی ٹی آئی بینک افسر کو رجسٹرار سپریم کورٹ سمجھ بیٹھے

راولپنڈی (آئی این پی )اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤ نڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب بانی پی ٹی آئی بینک افسر کو رجسٹرار سپریم کورٹ سمجھ بیٹھے۔

 میڈیارپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کاغذات لہرا کر کہاکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے نیب عدالت میں بیان جمع کروا دیا ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا ہے نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے ملی رقم پر 13 ارب روپے منافع ہوا۔ 

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 مئی کی سماعت میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے بیان جمع کروایا ہے۔

اہم خبریں سے مزید