• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک آرمی کی جانب سے تھرپارکر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی کی جانب سے سندھ کے دور دراز علاقے تھر پارکر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پاک آرمی نے فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے متعدد افراد کا مفت علاج کیا اور دوایں فراہم کیں ۔ فری میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز نے بھی مریضوں کے مفت علاج میں معاونت کی۔ رائے چند ہائیر ایجوکیشن سکول ضلع تھر پارکر میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں 1300 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں خواتین و زچہ و بچہ سے متعلق علاج معالجہ بھی کیا گیا ۔ کیمپ میں لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت موجود تھی جس کے باعث بہت سے مریضوں کے فری ٹیسٹس کیے گئے۔ فری میڈیکل کیمپ میں فرسٹ ایڈ، ای سی جی، ویکسینیشن , او ٹی , ڈیٹینشن روم , فری ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولیات مہیا کی گئیں۔ پاک آرمی کی جانب سے مختلف فیلڈز کے سپیشلسٹس اور ایم اوز نے مریضوں کا چیک اپ کیا۔ علاقہ مکینوں میں مفت راشن بھی تقسیم کئے گئے ۔ عوام نے پاک فوج کے اس پر خوت قور عوام دوست امدادی سرگرمیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ملک بھر سے سے مزید