• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جنگی جنون، ملک کے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت کی جنگی جنون کو سامنے رکھتے ہوئے ملک کے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے،بھارت کسی بھی وقت ایک بار پھر شر انگیزی کرسکتا ہے، ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا، بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ میں ناکامی کے بعد اپنے دفاعی بجٹ کو بڑھادیا ہے، جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ بھارت کی نیت درست نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ دفاعی بجٹ کو بڑھا یا جائے، پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی محاذ پر حالت جنگ میں ہے ،بھارت کسی بھی وقت ایک بار پھر شر انگیزی کرسکتا ہے، ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا، سیاسی جماعتوں اور کار کنوں کو بھی اسی اتحاد کو قائم رکھنا ہوگا جس کا مظاہرہ جنگ کے دوران کیا گیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عوام کو بھی ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید