• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن فیروز سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدراظہر اعوان اور دیگر کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر جسٹس (ریٹائرڈ )حسن فیروز سے کراچی میں مقیم کشمیری رہنماؤں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدراظہر اعوان ، پاک نیشنل ہیومن رائٹس کونسل کے بانی سید جاوید حسین شاہ، خواتین ونگ کی صدر مہناز اختر اعوان کی قیادت میں کشمیریوں کے ایک وفد نے صوبائی اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا ۔ اس موقع پر کشمیری رہنماؤں نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بسنے والے کشمیریوں کے کمیونٹی اسکاؤٹس گروپ کہ قیام میں تعاون کی درخواست کی۔ اس موقع پر جسٹس حسن فیروز نے کہا کہ سندھ میں بسنے والے ہر قومیت سے وابستہ بچوں کو اسکاؤٹ تحریک میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے یہ بچے سندھ کے بچے ہیں کشمیریوں کے اسکاؤٹ گروپس کے قیام میں بھرپور مدد کی جائےگی اور انہیں اسکاؤٹ تحریک کا حصہ بنایا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید