اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ق کے قائد و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین،سینئر نائب وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ یوم تکبیر کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے بلکہ یہ اتحاد و یکجہتی کا دن ہے پاکستانی قوم یوم تکبیر قومی جوش و جذبے سے منائے۔ 28 مئی 1998 کا دن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کی علامت اور خطے میں طاقت کے توازن یقینی بنانے میں پاکستان کی حکومتوں۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان اور ہر فرد جس نے اس میں اپنا کردار ادا کیا وہ محب وطن و محسن پاکستان ہیں ان رہنماوں نے کہا کہ عصر حاضر کے ہیرو فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے یہ ثابت کردیا کہ بھارتی جنگی جنون۔ چوہدری شجاعت حسین، محمد طارق حسن نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے عالمی قوتیں اسکا نوٹسں لیں۔