• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو کی گرانٹ میں اضافے اور بیل آؤٹ پیکج دینے کا مطالبہ

کراچی(نیوز ڈیسک)رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی کا وفاقی اردو یونیورسٹی کا دورہ، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری سے ملاقات۔ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے فرحان چشتی کو جامعہ اردو میں خوش آمدید کہا، ملاقات میں رجسٹرار ڈاکٹرسعدیہ خلیل، کیمپس انچارج ڈاکٹر عبدالمجید خان اور کیمپس آفیسر محمد عدنان اختر بھی موجود تھے۔ شیخ الجامعہ نے ایم این اے فرحان چشتی کو یونیورسٹی کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کے درپیش مسائل کا سامنا ہے۔ جس کے لیے جامعہ اردو کی گرانٹ میں نہ صرف اضافہ بلکہ بیل اؤٹ پیکج فوری طور پر دیا جائے ،شیخ الجامعہ نے یونیورسٹی کے اندر کچھ تعمیراتی کام اور ایڈمن کا مین گیٹ جس کی حالت بہت خستہ ہے ،اس کو بھی تبدیل کرانے کا کہا ۔ ایم این اے فرحان چشتی نے شیخ الجامعہ کو یقین دلایا کہ میں بذات خود جامعہ اردو کے مسائل کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے بات کروں گا ۔

ملک بھر سے سے مزید