کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیپرا نےکے الیکٹرک کی سپلائی ٹیرف سے متعلق درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔کے الیکٹرک اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن ٹیرف (2024) اور حالیہ ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن ٹیرف کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔ اب کمپنی اپنی سرمایہ کاری منصوبہ 2030 کے جائزے کے بروقت اختتام کی منتظر ہے‘نیپرا کا یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے طویل مدتی سرمایہ کاری منصوبہ 2030 کی تکمیل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس کا مقصد ترسیلی و تقسیمی نظام میں نقصانات میں مزید کمی، صارفین کی تعداد میں اضافہ، اور موجودہ و مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ہے کے - اعلامیے میں کہا گیا کہ نجکاری کے بعد سے اب تک کے الیکٹرک کراچی کے بجلی نظام میں 4 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔