لاہور(نسیم قریشی ) پاکستان کی مسلح افواج سے عبرتناک شکست کے بعدبھارت نے ’’پائیدار زراعت اور دیہی ترقی‘‘ کے عنوان سے فیصل آباد میں ہونیوالی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کوآپریٹو میں شرکت کرنیوالے اپنےبھارتی وفد کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔یہ دو روزہ کانفرنس فیصل آباد میں آج یونیورسٹی آف فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی ،جس میں امریکہ، آسٹریلیا، نیپال، چین، جنوبی کوریا اور ٹینگا اوشیانا کے اہم بین الاقوامی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔