کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی میں پنشن اور تنخواہوں کی عدم ادائیگ پر سینیٹر مہناز رحمان کا صدرِ پاکستان کو خط، اساتذہ اور ملازمین کی مالی مشکلات کو حل کرنے کا مطالبہوفاقی اردو یونیورسٹی کے سینیٹ کی رکن مہناز رحمان نے صدرِ پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر کو ایک ہنگامی خط ارسال کیا ہے جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کو گذشتہ تین ماہ سے تنخواہوں، گذشتہ 13 ماہ سے ہاؤس سیلنگ اور گذشتہ 5 ماہ سے پنشن کی عدام ادائیگ کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مہناز رحمان نے اپنے خط میں یونیورسٹی کی جانب سے انفارمیشن کمیشن کو دی گئی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائس چانسلر بنیادی مالی واجبات ادا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔