اسلام آباد( طاہر خلیل) الیکشن کمیشن نے تجویز دی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے بچنے کیلئے سیاسی جماعتیں آئین میں ترمیم کر لیں ، پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا سبب قانون میں تبدیلی ہے، الیکشن کمیشن میں جماعت اسلامی کے وفد نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا دورہ کیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں ان کی درخواست پر الیکٹرونک ووٹنگ مشین (EVM) بائیو میٹرک ویریفکیشن میشن (BVM)، انتخابات میں مناسب نمائندگی کے نظام اور صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات میں تاخیر پر انہیں بریفنگ دی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے تجویز کیا کہ آرٹیکل 8-140 میں ترمیم ناگزیر ہے، اگر سیاسی جماعتیں بر وقت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی خواہاں ہیں۔ اس آرٹیکل کے تحت صوبائی حکومتوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ حسب منشابلدیاتی قوانین میں ترامیم کرتی رہتی ہیں جو کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا باعث بنتی ہیں۔ڈائر یکٹر جنرل آئی ٹی نے ای وی ایم اور بی وی ایم کے استعمال سے متعلق وفد کو قانونی پہلوں سے متعلق بریفنگ دی اور الیکشن کمیشن کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ایکشن کمیشن انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف نہیں ہے۔ البتہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے پہلے تمام سٹیک ہولڈر کا اتفاق رائے ضروری ہے اورٹیکنالوجی ایسی ہونی چاہیے۔