• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں اور مسلح افواج نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یوم تکبیر کے موقع پر کہا کہ آج سے 27برس قبل پاکستان کے سائنسدانوں، تکنیکی ماہرین اور مسلح افواج نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اس کے باعث قوم کو نیا عزم اور حوصلہ ملا اور جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں مدد ملی۔ آج اگر افواج پاکستان نے بنیان مرصوص آپریشن میں کامیابی حاصل کی تو یہ کامیابی بھی اسی عزم اور اعتماد کے مرہون منت ہے جو آج سے 27برس قبل پاکستان کو جوہری صلاحیت ملنے کے بعد حاصل ہوا۔ آج کے دن قوم کو پروردگار کے حضور سجدہ شکر بجا لانا چاہئے کہ اس نے پاکستانی قوم کو اقوام عالم میں سربلند کیا۔ اس موقع پر قوم کے شہداء کو فراموش نہیں کرنا چاہئے کیونکہ تمام تر کامیابیاں انہی کی قربانی کے مرہون منت ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید