• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری ایٹمی صلاحیت امن کی ضامن، ملکی خودمختاری کا تحفظ کرینگے، صدر زرداری

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم ِتکبیر کے موقع پر پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ آج، ہم یوم ِتکبیر کی 27 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، آج ہم اپنے اُن سائنسدانوں، انجینئرز اور سول اور فوجی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی محنت اور لگن سے یہ کامیابی ممکن ہوئی،آج ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج ِتحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ،انہوں نے کہا ہماری ایٹمی صلاحیت نہ صرف امن کی ضامن ہے بلکہ اس امر کو بھی یقینی بناتی ہے کہ کوئی ہماری خودمختاری اور قومی سلامتی کو نقصان نہ پہنچا سکے،پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں اور پرامن بقائے باہمی اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے اصولوں پر کاربند ہے،آئیے ، یوم تکبیر کے موقع پر ایک بار پھر عہد کریں کہ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرینگے۔
ملک بھر سے سے مزید