• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات کی تصدیق کر دی

تہران (اے ایف پی) امریکہ اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات نا ہونے کے باوجود ایران نے عمان میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کی تصدیق کردی۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزائس نے رپورٹ کیا کہ امریکی اور ایرانی حکام نے علاقائی حملوں میں اضافے سے بچنے کے لئے عمان میں بالواسطہ بات چیت کی ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ ارنا نے مذاکرات کا وقت اور جگہ بتائے بغیر حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے مذاکرات پہلی دفعہ نہیں ہوئے اور نا ہی یہ آخری ہوں گے۔
یورپ سے سے مزید