• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 16کے افسروں کی شولڈر پروموشن، سکیل17کی آسامیوں پر تعیناتی

اسلام آباد(ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گریڈ17 کے افسروں کی کمی کے باعث گریڈ16کے افسروں کو شولڈر پروموشن دے کر نہ صرف گریڈ17 کی آسامیوں پر تعینات کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں ایک سے زیادہ افسروں کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے ۔ ایس ڈی پی او شہزاد ٹاؤن سرکل کیپٹن (ر) انضمام خان کو ایس ڈی پی او بھارہ کہو کی اضافی ذمہ داری ، ڈی ایس پی اسد اللہ مانگی کو ڈی ایس پی کے ساتھ ڈی ایس پی ایم ٹی کی اضافی ذمہ داری ،ڈی ایس پی فیاضرانجھا کو سی ٹی ڈی انٹیلی جنس کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ شولڈر پروموشن پرڈی ایس پی انٹیلی جنس کی ذمہ داریاںادا کرنے والے انسپکٹر سہیل احمد کو ڈی ایس پی سبزی منڈی سرکل مقرر ،شولڈر پروموشن پر ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سواں ڈویژن انسپکٹر محمد اشرف کو ایس ڈی پی او سہالہ مقرر کر دیا گیا،وہ ایس ڈی پی او انوسٹی گیشن سواںڈویژن کے فرائضبھی انجام دیتے رہیںگے ۔ انسپکٹر محمد منظور کو انویسٹی گیشن ونگ سے شولڈر پروموشن دے کر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن رورل ڈویژن، شولڈر پروموشن پر ڈی ایس پی صدر ڈویژن اور ایس ڈی پی او رمنا کے فرائضانجام دینے والے انسپکٹر عبدالستا ر کو ایس ڈی پی او گولڑہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، وہ ایس ڈی پی او رمنا اور ایس ڈی پی او انوسٹی گیشن صدر ڈویژن کے فرائضبھی انجام دیتے رہیں گے۔ آئی جی علی ناصر رضوی کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید