• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی اپنی ترجیحات تبدیل کر کے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے کام کرے،جماعت اسلامی

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی کی قیادت میں جماعت اسلامی نے اسرائیل حماس جنگ بندی کے اعلان پر اظہار تشکر کے لئے مری روڈ پرمظاہرہ کیا۔مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سید عارف شیرازی نے کہا کہ جنگیں جدید اسلحہ اور تعداد کی بنیاد پر نہیں بلکہ قوت ایمانی غیرت اور جرات کے بل بوتے پر جیتی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو اپنی ترجیحات تبدیل کرنا ہوں گی۔اگر یہ مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کام نہیں کرسکتی تو اسے ختم کردینا چاہئے۔مظاہرہ سے عثمان آکاش ،سید عزیر حامد،رضا احمد خان، ارشد فاروق ، محمد رضوان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید