اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کیلئے پی سی ٹو کی منظوری ، اسلام آباد میں کینائن سینٹرز( کتوں کا تربیتی مرکز)کے قیام ، اسلام آباد میں 8 تھانوں کی عمارات تعمیر کرنے کے منصوبے سمیت دیگر امور کی منظوری بھی دی گئی ۔دریں اثناء چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ سرینا انٹرچینج منصوبے کا دورہ بھی کیا ۔ اس موقع پر بریفننگ میں بتایا گیا کہ سرینگر ہائی وے پر زیر تعمیر دونوں انڈر پاسز کا سٹرکچرل ورک بھی تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اےنے ہدایت کی کہ سرینگر ہائی وے پر واقع دونوں انڈر پاسز کا فنشنگ ورک مکمل کرکے رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے۔