راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)ڈویژنل کوآرڈنیشن کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کوسختی سے ہدایت کی ہےکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے تمام تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ کے کنٹرول روم، افسران کی موجودگی، مطلوبہ مشینری، ہیومن ریسورس اور دئیے گئے ٹارگٹ کو حاصل کرنے اقدامات کریں۔ پیر سےکمشنر راولپنڈی ڈویژن تمام اضلاع اور مختلف تحصیلوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔کمشنر آفس میں اجلاس کے دوران ہدایت کی گئی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی لانچنگ کے بعد صفائی میں فرق بہتر اور واضح طور پر نظر آنا چاہئے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے انٹرن شپ پروگرام، پنجاب دھی رانی پروگرام، ہمت کارڈ، سوشو اکنامک رجسٹری، ای بائیکس، مریم کی دستک، گرین ٹریکٹر، کسان پیکج، سڑکوں کی مرمت و بحالی، گرین پنجاب، اپنی چھت اپنا گھر اور صحت کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات پر خاص توجہ دی جائے۔