• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پارٹی پر فائرنگ کے ملزم کو13 سال قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور کانسٹیبل کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار ایک ملزم کو مجموعی طور پر تیرہ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ میں گزشتہ سال تین مئی کو درج کیس کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار چوک کے قریب گشت پر مامور پولیس موبائل کے ڈرائیور کانسٹیبل محمد آصف کو گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے سرسید روڈ کے رہائشی ملزم تیمور علی کو گرفتار کر لیا تھا۔جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو اقدام قتل کے جرم میں سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرنے پر پانچ سال قید اور متاثرہ کانسٹیبل کو دو لاکھ روپے بطور دامان بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ دفعہ 427 اور 353 کے تحت چھ چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے نابالغ شریک ملزم داور کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید