• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتشدد مظاہروں سمیت دیگر الزامات میںگرفتار 200ملزمان کے کیس کی سماعت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے دہشت گردی اور پرتشدد مظاہروں سمیت دیگر الزامات کے تحت گرفتار 200ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت دو فروری تک ملتوی کر دی۔ ان ملزمان کیخلاف گزشتہ برس 26نومبر کو دی گئی تحریک انصاف کی احتجاجی کال کے بعد 27نومبر کو راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر کے حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالت نے زیرحراست لائے گئے ان ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت دو فروری تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد سے مزید