اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )میڈیا کرکٹ لیگ 2025 کے کوارٹر فائنل مکمل ہو گئے ۔ پہلے کوارٹر فائنل میں جی این این کی ٹیم نے ڈان نیوز کو 94 رنز سے ہرایا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں روزنامہ جنگ نے جیو نیوز کو 27 رن سے شکست دی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں ایک نیوز نے کیپیٹل سمارٹ سٹی کو نو وکٹ سے ہرایا ۔چوتھے کوارٹر فائنل میں خیبر نیوز نے اے بی این نیوز کو 15 رنز سے شکست دی ۔جی این این،جنگ، ایک نیوز اور خیبر نیوز نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔