اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)انسداد منشیات فورس نے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 کروڑ 84 لاکھ سے زائد مالیت کی 174.616کلوگرام منشیات برآمد کر لی ۔راولپنڈی میں سروس روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 1کلو چرس ،راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے دو پارسلز سے 116گرام ویڈ ،بلوچستان میں پسنی کے غیر آباد علاقے سے 90 کلو چرس 50 کلو آئس،ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 5 کلو آئس، 1.2 کلو چرس اور 500 گرام ہیروئن،ترکی ٹول پلازہ جہلم کے قریب ملزم سے 1.1 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔