• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

اسلام آباد (فاروق اقدس) جمعیت علمائے اسلام نے توہین عدالت کے قانون کو منسوخ کرنے اور دہری شہریت رکھنے والے شخص کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا جج تعینات کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا اور اس حوالے سے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر نور عالم خان نے یہ بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا ۔ بل کے متن کے مطابق توہین عدالت کے مرتکب کو سزا دینے عدالت کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کیلئے جاری کیا گیا تھا، توہین عدالت آرڈیننس آئین سے مطابقت نہیں رکھتا، آرڈیننس مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، متبادل قانون سازی تک توہین عدالت کا قانون منسوخ کیا جائے۔ دُہری شہریت والے شخص کی بطور جج تعیناتی پر پابندی کے بل میں آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والے شخص کی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ می بطور جج تعیناتی پر پابندی عائد کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید