• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کی وفات پر اقوام متحدہ میں ایک منٹ کی خاموشی پر اسرائیل سیخ پا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اجلاس کے آغاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر کو ہونے والے اس اجلاس کے موقع پر ہیلی کاپٹر حادثے پر اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے مندوبین نے کھڑے ہو کر ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اقدام پر اسرائیل کے مستقل مندوب گیلاد اردن نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی اور بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور وہ ارکان کے اس عمل پر غصے میں دکھائی دیے۔

اسرائیلی مندوب نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس عمل پر شدید تنقید کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سفیر نے 2022ء میں اپنی تقریر کے دوران چند سیکنڈ کے لیے جنرل اسمبلی کے پبلک ہال میں صدر رئیسی کے خلاف ایک پلے کارڈ بھی اٹھایا تھا۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر افراد گزشتہ اتوار کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید