• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتوں کے احترام پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ امان اللّٰہ کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے گزشتہ روز سینیٹ میں ایک سینیٹر کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ سمیت بعض محترم و معتبر ججز کے بارے میں زبان درازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہانہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ تمام تر خامیوں کے باوجود عوام کی رسائی کی آخری امید ہے ریاست و حکومت کی شکایت و شکوہ کی آخری جگہ آئینی و انتظامی عدالیتں ہوتی ہیں اگر عدالتوں کی توقیر نہیں رہی تو پاکستان ایٹمی و اسلامی و جمہوری ملک نہیں رہ سکتا ،اس لئے ہم عدالتوں کے احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ہم ایسی ہر گھناؤنی سازش کو ناکام بنائیں گے جس سے عدلیہ کی آزادی اور وقار پر آنچ آتی ہو۔
کوئٹہ سے مزید