• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورے والا میں اسکول سے گھر آنے والی بچی پر تیزاب پھینک دیا گیا


بورے والا میں اسکول سے گھر واپس آنے والی 9 سالہ بچی پر نامعلوم شخص تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

 تیزاب سے لڑکی کا چہرہ اور سر متاثر ہوا ہے، بچی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نواحی گاؤں 435 ای بی میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسکول سے گھر واپس آنے والی 9 سالہ بچی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

بچی کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،  ڈاکٹرز کے مطابق تیزاب سے لڑکی کا چہرہ اور سر متاثر ہوا ہے۔

 ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

قومی خبریں سے مزید