• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، خواتین اہلکاروں نے بھی بائیک پر گشت شروع کردیا

کراچی(این این آئی)کراچی میں خواتین اہلکار وں نے بھی بائیک پر گشت شروع کردیا ، ڈسٹرکٹ پولیس کی خواتین اہلکار بھی بائیک پر گشت کرنے کیلئے میدان میں آگئیں.

 خواتین ٹریفک پولیس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس کی خواتین اہلکار بھی بائیک سیکھنے لگیں،خواتین پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران تنگ گلیوں میں بائیک پر باآسانی سے جاسکتے ہیں، خواتین پولیس اہلکارنے بتایاکہ آفس آنے کے لئے اب بھائی یا والد کو نہیں بلانا پڑتا اور بسوں کے دھکے کھانے سے بھی بچ جاتے ہیں۔

پاکستان میں ہر شعبے میں جہاں خواتین اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں وہیں اب ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور سٹی کی خواتین پولیس اہلکاروں کو موٹر سائیکل چلانے کی ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید