• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہادر غازی افسران وا ہلکار محکمہ پولیس کے ہیروز ہیں، آئی جی پنجاب

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے،کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ فرض کی راہ میں سینوں پر گولیاں کھانے والے اوربازو، ٹانگ اور دیگر اعضا کی قربانی دینے والے بہادر غازی افسران وا ہلکار محکمہ پولیس کے ہیروز ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سی پی اومیں منعقدہ تقریب میں غازیوں افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی نے راولپنڈی ریجن کے 21 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔دریں اثنا آئی جی نے گوجرانوالہ میں شہری پر برہنہ کرکے تشدد کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔