• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیفی حسن نے والدین کو خودکشی کی دھمکی کیوں دی؟

اداکار سیفی حسن ـــ فائل فوٹو
اداکار سیفی حسن ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سیفی حسن نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے ایک بار اپنے والدین کو خودکشی کی دھمکی دی تھی۔

سیفی حسن نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی کم عمری میں ہونے والی محبت کی دلچسپ کہانی سنائی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں صرف 18 سال کا تھا جب  مجھے اپنی ہی عمر کی ایک لڑکی سے محبت ہوگئی اور میں اس سے شادی کرنا چاہتا تھا جس پر میرے گھر والوں کو تو کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن لڑکی کے والدین شادی کے خلاف تھے کیونکہ میں بہت چھوٹا تھا اور اس وقت میرے پاس روزگار کا کوئی مستحکم ذریعہ بھی نہیں تھا۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے اس وقت اپنی محبت کو حاصل کرنے کے لیے اپنے والدین سے کہا کہ اگر میری شادی اپنی پسند کی لڑکی سے نہیں ہوئی تو میں اپنی جان لے لوں گا۔

اُنہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے جان لینے کی تو صرف دھمکی دی تھی حقیقت میں اس طرح کی کوئی بے وقوفی کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔

سیفی حسن نے مزید کہا کہ جان لینے والی دھمکی میرے حق میں گئی اور میری شادی پسند کی لڑکی سے ہوگئی جسے اب 30 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید