• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے نئے قرض پروگرام پر پیش رفت ہوئی، آئی ایم ایف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان سے نئے قرض پروگرام پر پیشرفت ہوئی ہے،IMFٹیم دس روزہ دورے کے بعد واپس روانہ ، نئے قرض پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے.

دورے کامقصد پاکستان کے اندرونی اقتصادی پروگرام اور آئی ایم ایف توسیعی فنڈسہولت کی معاونت پربات چیت ،آئی ایم ایف کی ٹیم نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات کے بعد 10روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئی .

 آئی ایم ایف کےساتھ طے شدہ بجٹ اہداف کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد پالیسی سطح پر پاکستان کے حکام کے ساتھ ورچوئل مذاکرات آئندہ دنوں میں جاری رہیں گے اور نئے قرض پروگرام کو حتمی شکل دینے پر بات ہو گی .

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سٹاف لیول معاہدےکے لیے مناسب پیشرفت ہوئی، جامع اقتصادی پالیسی اور ریفارمز پروگرام پر بات چیت ہوئی، پالیسی پر پاکستانی حکام سے ورچوئل بات چیت جاری رہےگی، نئے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر بات ہو گی۔ 

آئی ایم مشن کے دورہ پاکستان کی تکمیل پرمشن چیف ناتھن پورٹرکی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کابنیادی مقصد پاکستان کے اندرونی اقتصادی پروگرام کے منصوبوں اوران منصوبوں کیلئے آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کی معاونت پربات چیت کرنا تھا۔

بیان کے مطابق 2023 میں سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کی کامیاب تکمیل کے ذریعے حاصل ہونے والے معاشی استحکام کی بنیاد پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور پاکستانی حکام نے جامع اقتصادی پالیسی اور اصلاحات کے پروگرام پر سٹاف لیول معاہدہ اورتوسیعی فنڈ سہولت کے زریعہ معاونت تک پہنچنے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید