• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں 3 پیسے تک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں 69پیسےتک کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.17روپے تک گھٹ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے278.20 روپے سے کم ہو کر 278.10روپے اور قیمت فروخت 10 پیسے کے اضافے سے 278.35 روپے سے بڑھ کر 278.45 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 3 پیسے کی کمی سے 277.05 روپے سے کم ہو کر 277.02 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 279.55 روپے پر برقرار رہی، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 69پیسے کی کمی سے 298.32 روپے سے کم ہوکر 297.63 روپے اور قیمت فروخت 68 پیسے کی کمی سے 301.16روپے سے کم ہو کر 300.48 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.17 روپے کی کمی سے 350.75 روپے سے کم ہو کر 349.58روپے اور قیمت فروخت 89 پیسے کی کمی سے 353.85 روپے سے کم ہو کر 352.96 روپے پر آگئی۔
اہم خبریں سے مزید