• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی سیکرٹریٹ کی بندش حکومتی بوکھلاہٹ ہے‘ پی ٹی آئی

کوئٹہ (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اللہ کاکڑ نے بیان میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جو سونامی نااہل حکومت کے خلاف لوگوں کے سینوں میں ابل رہی اسے اوچھے ہتھکنڈوں سے سرد نہیں کیا جا سکتا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،حکمرانوں کو نہ قوم اور نہ ہی عالمی برادری کی حمایت حاصل ہے ،حکومت اپنی ناکامی کا غصہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے نکال رہی ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے، بدترین ظلم و ستم کے باوجود بھی قیادت کارکنوں اور قوم نے کوئی کمپرومائز نہیں کیا نہ آئندہ کرے گی ۔
کوئٹہ سے مزید