• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ سیلاب و بارشیں ،ضلعی محکموں کو الرٹ رہنےکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب و بارشوں کے پیش نظر ریسکیو،سول ڈیفنس سمیت دیگرضلعی محکموں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کردی ، حفاظتی بندوں پر تجاوزات آپریشن کرکے ناجائز تعمیرات گرائی جائیں گی ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا کہ ڈسٹرک ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ریونیونے انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلعی محکموں کی فلڈ موک ایکسائز 30 مئی کو دریائے چناب پر منعقد ہوگی جہاں تمام محکمے اپنے کیمپ قائم کرینگے، قبل ازیں اجلاس میں ریسکیو ،سول ڈیفنس،پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی ۔
ملتان سے مزید