• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارفور میں صورتحال تشویشناک ہوگئی، اقوام متحدہ

نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلیپو گرانڈی نے کہا ہے کہ خانہ جنگی جاری ہونے والے سوڈان کے مغرب میں واقع شمالی دارفو ریاست کے مرکز فاشیر سے خوفناک خبر موصول ہوئی ہے، یہاں پر شہریوں کے خلاف خوفناک حملے ہو رہے ہیں۔ فیلیپو گرانڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ فاشیر شہر میں شہریوں پرجان لیوا حملوں اور نسلی ٹارگٹ کے حوالے سے دہشت ناک بیانات سے عوام خوفزدہ ہیں۔ گرانڈی نے کہا کہ سوڈان میں شہریوں کے خلاف تشدد کو روکنا چاہیے، شہریوں کے تحفظ کے حصول کے حق کا احترام کیا جانا چاہیے۔
یورپ سے سے مزید