• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا قاضی خالد محمود آف تھٹہ مرحوم حق بات کہنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے تھے، محمد عمر توحیدی

اولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے مولانا قاضی خالد محمود آف تھٹہ کے سانحہ وفات پر اپنے گہرے دکھ اور دلی رنج کا اظہار کیا ہے.ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قاضی خالد محمود مرحوم جمعیت علمائے اسلام اٹک کے سرپرست اور اشاعت التوحید والسنہ پاکستان کے پرانے کارکن و رہنما تھے۔ان کی یہ خوبی تھی کہ وہ منکسر المزاج ہونے کے باوجود حق بات کہنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے۔عقیدہ اعمال کی درستگی اورقرآنی و نورانی مسئلہ پر سادات آف گجرات، پیر طریقت،رہبرشریعت مولانا سید عنایت اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ الباری کے ہاتھوں پر بیعت ہوئے اورشیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان رحمہ اللہ الرحمٰن کے حلقہ بگوش رہے اور زندگی کی آخری سانس تک اسی فکر پہ پوری دلجمعی اور استقلال کے ساتھ کھڑے رہے، توحید پر کامل یقین اور شرک و بدعت سے نفرت ان کے خمیر میں شامل تھی۔قاضی خالد محمود مرحومکی نماز جنازہ علاقہ بھر کی تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین و کارکنان نے سادات آف گجرات کے چشم و چراغ علامہ، پیر سید شفاء اللہ شاہ بخاری حفظہ اللہ کی اقتداء میں پڑھا۔ عمر توحیدی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی پاکیزہ روح کو اپنے جوار رحمت میں خاص جگہ عطا کرے اور ان کے جملہ ورثاء کو صبر کی توفیق عنایت فرمائے۔
یورپ سے سے مزید