• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہوگیا، ایردوان

انقرہ ( نیوز ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارے فلسطینی بھائی بہن 76 سال سے صرف ایک ہی خواب دیکھ رہے ہیں اور وہ خواب ایک دن اپنے گھروں اور اپنے وطن کی طرف واپس لوٹنے کا خواب ہے۔ اس حوالے سے ہم پر اہم ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں۔خبررساں اداروں کے مطابق تُرک صدر نے ساتویں بین الاقوامی بھلائی ایوارڈ تقریب سے خطاب کیا۔ اس دوران زیاد تر غزہ پر اسرائیلی حملوں کے موضوع پر بات کی گئی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے قیام سے اب تک کے عرصے یعنی میں ہمارے فلسطینی بھائی بہن اپنے وطن اور اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ہم فلسطینی بہن بھائیوں کی کی طرف سے بے پروائی نہیں برت سکتے اور نہ انہیں نظر انداز کر سکتے ہیں۔جب تک مغرب دھونس دھاندلی اور منافقت کے ساتھ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حمایت کرتا رہے گا تب تک فلسطین میں جاری قتل عام پر قابو پانا ناممکن رہے گا۔صدر اردوان نے کہا کہ اطراف میں کھڑے کنکریٹ محاصرے کی وجہ سے غزہ پہلے ہی ایک کھلی جیل میں تبدیل ہو چکا تھا اور اب حالیہ 8ماہ میں اس کھلی جیل کو بچوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ غزہ میں خون کی ندیاں بہانے میں جتنا ہاتھ قابض صہیونی حکومت کا ہے اتنا ہی انہیں لاجسٹک اور عسکری امداد فراہم کرنے والوں کا بھی ہے۔اگر صہیونی استعماریت اسی طرح جاری رہی تو میں کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر بتا دیتا ہوں کہ دنیا کو نئی جنگوں کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔
یورپ سے سے مزید