• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید گرمی، موہنجو داڑو کا درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ملک کے بیشتر علاقے مسلسل پچھلے کئی دنوں سے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر ہیں ، اتوار کے روز بھی دن بھر سورج آگ برساتا رہا، دن کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لوگوں کیلئےدن کے وقت گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو چکا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز موہنجو داڑو کا درجہ حرارت بڑھ کر53، جیکب آباد 52، دادو 51، خانپور، خیرپور، لاڑکانہ، پڈعیدن، سکھر، سبی، روہڑی 50، رحیم یار خان، بھکر، ڈی جی خان، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد 49، ملتان، ڈی آئی خان، تربت 48، سکرنڈ، بہالپور ، بہاولنگر، جھنگ، جوہرآباد، لیہ، قصوراور نور پور تھل میں 47ڈگری سینٹی تک بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔ تاہم شام /رات گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید