• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء نے الگ الگ ملاقات کی۔ کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے وزیراعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا ایک خط پیش کیا جس میں وزیراعظم کی طرف سے امیر کو باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید