• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتوار بازار ، خریداروں کا غیر معمولی رش ، سٹال ہولڈرز بارے بدستور شکایات

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارلحکومت کےاتوار بازاروں میں خریداروں کا غیر معمولی رش رہا، گرمی کی شدت سے پسینے بہنے کے باوجود گاہکوں میں سٹال ہولڈرز کے رویے بارے شکایات موجود رہیں، ،آلو پھیکا 82 روپے کلو ، سفید آلو 58 روپے کلو, پیاز 50 روپے کلو سے 72 روپے، ادراک 580 روپے کلو , دیسی لہسن 280 ، کوئٹہ لہسن 376، ٹماٹر 70 , بینگن 100 ،سبز توری 74 روپے، کالی توری 75 روپے، ٹینڈا دیسی135 روپے ، بھنڈی 135 روپے ، سفید لوکی 105 روپے، اروی 250 ،سبز مرچ 116 ، شملہ مرچ 110روپے ، لیموں دیسی 640 روپے، لیوں چائنا 400 روپے، فراش بین 110 روپے فی کلو مقرر تھی، زندہ مرغی روپے 275 اور انڈے 236 کی بجائے 240 فروخت کئے جا رہے تھے بڑا گوشت 800 چھوٹا گوشت1600 روپےفروخت کیا جارہا تھا جبکہ پی ڈبلیو ڈی کے کیش اینڈ کیری پازوں میں مرغی گوشت 460 روپے بڑا گوشت 1250 1روپےاور چھوٹا گوشت 2250 روپے کلو فروخت کیا جا رہا تھا۔