• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتک روشن اور سابقہ اہلیہ سوزین خان پھر ایک ساتھ؟

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

اداکار ریتک روشن اور انکی سابقہ اہلیہ سوزین خان ایک مرتبہ پھر ساتھ نظر آئے۔ 

سوزین اور ریتک اپنے بیٹے ریحان روشن کی زندگی کے بڑے سنگ میل حاصل کرنے کی خوشی منانے کےلیے ایک ساتھ ہوئے۔ 

سوزین خان نے انسٹاگرام ہینڈل پر ریہان روشن کی اسکول گریجویشن تقریب کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔ 

علاوہ ازیں رتیک روشن اور انکی سابقہ اہلیہ سوزین خان نے بیٹے ریہان کے ہمراہ تصویر بنائی جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ 

ریہان روشن کے حوالے سے شیئر اس ویڈیو میں انکے چھوٹے بھائی ردھان روشن بھی موجود تھے۔ 


واضح رہے کہ ریتک روشن اور سوزین خان نے 2000ء میں شادی کی تھی۔ انکے بڑے بیٹے ریہان روشن 2006 جبکہ چھوٹے بیٹے ردھان روشن 2088 میں پیدا ہوئے تھے۔ 

خیال رہے کہ ریتک روشن اور سوزین کی شادی صرف 14 برس ہی چل سکی جب 2014 میں اس جوڑے کی طلاق ہوئی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید