اسلام آباد( نمائندہ جنگ)نیب ریمانڈ 14 کی بجائے 40 دن ہو گا ، نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطا بق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5 سال سےکم کرکے 2 سال کردی گئی جبکہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹریبونل میں اب حاضر سروس کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے،اس ضمن میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے 2 آرڈیننس جاری کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ہے ،نیب ترمیمی آرڈیننس تحت نیب کا ریمانڈ14 دن سے بڑھا کر 40 دن کر دیا گیا ہے۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی ۔قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کیا ہے۔الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے۔