کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 1510پوائنٹس کی بڑی کمی ،63.15فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں194ارب 4کروڑ 6لاکھ روپے کی کمی تاہم کاروباری حجم 2.65فیصد زیادہ رہا،منگل کو مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ نوٹ کیا گیا، ٹریڈنگ کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر 100انڈیکس 1112 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 15ہزار کی حد بھی عبور کر گیا تاہم بعدازں منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا ، بینکنگ ،آئل اینڈ گیس،سیمنٹ،کیمیکلز اور آٹو موبائل سیکٹرز میں زیادہ فروخت سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی، 100انڈیکس 1509.61 پوائنٹس کی کمی سے 113924.42پوائنٹس سے کم ہو کر 112414.81پوائنٹس پر آکر بند ہوا