• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی رہبر کی جوہری ہتھیار بنانے پر مذہبی پابندی کا انکشاف

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد ) سابق سفیر اور اسلام پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ پاکستان کے سینئر فیلو آصف درانی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایران اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر نظرثانی کر سکتا ہے۔

 ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر مذہبی پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم حالیہ واقعات کے پیش نظر اس پالیسی میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کمانڈر احمد حق طلب نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی دھمکیاں ہمیں اپنی جوہری حکمت عملی پر نظرثانی کرنے اور سابقہ پالیسیوں سے انحراف پر مجبور کر سکتی ہیں۔ 

سفیر پاکستان نے کہا کہ ایران نے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد اپنی جوہری تنصیبات کو بین الاقوامی معائنہ کاروں کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا تھا تاہم بعد میں انہیں دوبارہ کھول دیا گیا۔ 

علاوہ ازیں اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے 25 دسمر کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے ۔

اپنے پیغام میں سفیر ایران نے کہا کہ پاک سرزمین جو آج اسلامی دنیا میں ایک مؤثر کردار ادا کر رہی ہے یہ عظیم فلاسفر علامہ اقبال کی فکری قیادت اور قائد اعظم کی سیاسی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید