• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجتماعی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایچ آئی وی کی وبا بڑھ رہی ہے

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) اقوام متحدہ کے کنٹری ڈائریکٹر برائے ایڈز ٹربل چکوکو نے کہا ہے کہ اجتماعی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایچ آئی وی کی وباءبڑھ رہی ہے جس کے لیے اختراعی اور پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے عوامی آگاہی کی کمی ہے۔ علماءکرام اور مدارس ایڈز کی رو ک تھام سے متعلق عوام میں آگاہی کیلئے مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزز وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عطاءالرحمان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور باالخصوص پاکستان میں موذی مرض ایڈز کی روک تھام کے لئے جاری مختلف پروگراموں کے بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے مابین ایڈز کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عطاءالرحمان نے کہا کہ پاکستان ایچ آئی وی کے خلاف قومی حکمت عملی کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اہم خبریں سے مزید