• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فاؤنڈیشن، ریٹائر ہونیوالے افسران کو پنشن و گریجویٹی نہ ملنے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری )چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کی پوسٹ خالی ہونے اور نئے چیئرمین کی تعیناتی التواء کا شکار ہونے کے باعث ادارے کے ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے ، رواں سال جولائی اور اگست میں گریڈ سترہ تا بیس کے ریٹائر ہونے والے بعض پنشنرز نے بتایا کہ پچھلے 6ماہ سے پنشن اور گریجویٹی کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں مگر چیئرمین کی پوسٹ خالی ہونے کی وجہ سے انہیں نہ ہی پنشن دی جا رہی ہے اور نہ ہی گریجویٹی دی گئی ہے جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں ، واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد محمود بیگ کا کنٹریکٹ رواں سال کے شروع میں ختم ہونے کے بعد سے سائنس فاؤنڈیشن کے ریگولر چیئرمین کی پوسٹ خالی ہے تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ڈاکٹر شاہد محمود بیگ کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کا لک آفٹر چارج ادارے کے سینئر افسر ڈاکٹر اکرم شیخ کو تین ماہ کیلئے دیدیا تھا ، ان کے چارج کی میعاد ختم ہونے پر گریڈ بیس کے افسر ڈاکٹر ایچ یو خان کو یہ چارج دیا گیا تاہم عدالت کے حکم پرجولائی میں ان کا چارج ختم کر دیا گیا تھااور اس کے بعد سے تاحال چیئرمین پی ایس ایف کی تعیناتی عمل میں نہیں آسکی ہے ، حالانکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے چیئرمین پی ایس ایف کی پوسٹ پر تعیناتی کیلئے تین امیدواروں پر مشتمل پینل بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوایا جا چکا ہے ،جہاں سے یہ پینل صدر مملکت کو منظوری کیلئے بھجوایا جانا ہے ، حکام نے بتایا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنا کام کر کے چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کی تعیناتی کیلئے پینل آگے بھجوادیا ہے ، چیئرمین سائنس و ٹیکنالوجی کی تعیناتی کب عمل میں لائی جانی ہے اس کا انہیں کوئی علم نہیں۔
اہم خبریں سے مزید