• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر ایئرپورٹ کیٹگری ڈی میں شامل، کمرشل، آپریشنل سائٹ کا ریٹ سب سے کم ہوگا

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (NGIAP)کو سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان اور پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی نے کیٹیگری ڈی میں شامل کر لیا ہے۔ یہاں پر پاکستان کے دوسرے ہوائی اڈوں کراچی، لاہور، پشاور،اسلام آباد کے مقابلے میں کمرشل اور آپریشنل سائٹ سب سے کم ریٹ پر مہیا ہوگی۔ نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل کے اندر ڈھکی ہوئی (Covered)جگہوں کے نرخ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مقابلے میں 333فیصد تک کم ہونگے جبکہ کھلی جگہوں کے نرخ 3سو فیصد تک کم کئےگئے ہیں جو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو انتہائی پرکشش اور بزنس مینوں کیلئے سنہری موقع ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید