اسلام آباد(ساجد چوہدری )پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے سائنسی و تکنیکی تعاون کی مستقل کمیٹی (کامسٹیک) نے سائنس و ٹیکنالوجی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے کامسٹیک ایوارڈز 2025کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی ہے ایوارڈز ہر سال دیئے جاتے ہیں جن کا مقصد پاکستان سمیت او آئی سی رکن ممالک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والے محققین کی پذیرائی کرنا ہے ، ایوارڈ زجیتنے والے افراد آئندہ سال کامسٹیک جنرل اسمبلی کے موقع پر چیئرمین کامسٹیک و صدر مملکت سے ایوارڈ وصول کرینگے ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جن میں بیالوجی اور کیمسٹری میں لائف ٹائم خدمات ایوارڈ ،یوتھ ریسرچر ایوارڈ (جو 40 سال سے کم عمر کے محققین کیلئے ہے)، بہترین سائنسی کتاب ایوارڈ، بہترین پیٹنٹ،ایوارڈ بائیولوجی، کیمسٹری، ریاضی، اور فزکس میں بہترین تحقیقی مقالہ جات کے ایوارڈز شامل ہیں جبکہ پہلی بار سائنس کمیونی کیشن ایوارڈ بھی شامل کیا گیا ہے جو ایسے افراد کو دیا جائیگا جنہوں نے سائنس کی ترویج کیلئے تعلیمی، صحافتی، عوامی روابط اور فلم سازی کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہو، ہر ایوارڈ جیتنے والےکو اعزازی سرٹیفکیٹ شیلڈ اور 2500سے 8000ڈالر تک انعام دیا جائیگا،ایوارڈز کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 رکھی گئی ہے۔