راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی 2023 کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی ،عمران خان ، پی ٹی آ ئی رہنما عمر ایوب اور فوادچوہدری کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملے کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کردی، سابق ایم این اے بلال احمد پر ان کے پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 2 ملزمان کو عدالت نے 3 بجے تک پیش ہونے کا وقت دیدیا۔بعد ازاں، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔